لکھنؤ، 15 اکتوبر (یو این آئی)راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے دبے کچلے طبقات کو فائدہ پہنچانے کے لئے ریزرویشن کے نظام کا جائزہ لینے کے مطالبے کا اعاد ہ کرتے
ہوئے ہندوؤں سے متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔
ایک روزہ دورے پر یہاں آئے مسٹر بھاگوت نے کل سنگھ پرچارکوں سے بات چیت میں ہندوؤں کو متحد کر کے تمام اقوام میں بھائی چارے کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔